میاں صاحب کو لندن میں کہہ دیا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں لیکن وہ سیاست میں مغلوں کے بادشاہ بن گئے زرداری


پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب کو لندن میں کہہ دیا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں لیکن وہ سیاست میں مغلوںکے بادشاہ بن گئے ، نواز شریف شہزادہ سلیم جیسارویہ اپناکر کسی کواپنے قابل سمجھتے ہی نہیں ،اداروں کے ٹکراﺅسے بچ کر سیاست میں اداروں کو مضبوط کرناچاہئے تاکہ تیسری قوت کو آنے کا موقع نہ ملے۔پشاور میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزارخان کے فاتحہ خوانی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آصف زرداری کاکہناتھاکہ میرے پیچھے اسٹبلشمنٹ کاکوئی ہاتھ نہیں اورنہ ہی میں اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیل رہاہوں سیاست میں پیپلزپارٹی ہی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکرچل سکتی ہے اور ابھی تک تمام سیاسی جماعتوں کا پیپلزپارٹی پر اتفاق ہے تاہم اگر ہم چاہتے تو 2014ءمیں دھرنے کے وقت موجودہ وفاقی حکومت کو گراسکتے تھے ہمارے پاس آپشن تھاکہ اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کومستعفی ہو جاتے لیکن ہم نے نوازشریف کانہیں جمہوریت کا ساتھ دیناچاہاجمہوریت کے استحکام کےلئے کھڑے رہے لیکن نوازشریف کا رویہ نہایت معاندانہ رہاوہ شہزادوں جیسی زندگی گزارتے ہیں نہ کسی کی سنتے ہیں نہ کسی کے مانتے ہیں جب ایسا رویہ ہوگا تو لوگ آپ کو خودبخود خارج کرینگے۔پیپلزپارٹی کی تنظیم نوکی جارہی ہے اس وقت پرانے کارکنوں کے ساتھ نئے خون کوبھی شامل کیاجارہاہے تاکہ پارٹی کومنظم کیاجاسکے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لیاقت جتوئی میری کوئی وکٹ ہی نہیں تھی جس کو تحریک انصاف گراسکے تحریک انصاف کی وکٹوں کو تو میں گرارہاہوں خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی ہی کی ہوگی۔قبل ازیں پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے مستعفی ہوکر جے یوآئی میں شمولیت کے بعد سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام محمد پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے اسی طرح جماعت اسلامی کے فضل ربی نے بھی پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔
آصف زرداری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...