ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز آج شروع ہوں گے

کراچی(این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روزہ حتمی ٹرائلز آج سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایشیا کپ 11 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا۔پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن