لاہور (خصوصی نامہ نگار)سجادہ نشین دربارعالیہ چُورہ شریف پیرسیدمحمدکبیرعلی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان جن نامساعدحالات کاشکارہے وقت کاتقاضاہے کہ مشائخ عظام تخلیق پاکستان جیسے جذبے سے سرشارہوکرتحفظِ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں مثالی کرداراداکیا مشائخ عظام کورسم شبیری اداکرنے کی ضرورت ہے۔برمااورکشمیرکے نہتے مسلمانوں پرظلم وبربریت کے خلاف حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ ایران اورتُرکی کی طرح جرأت مندانہ کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خیابان چُورہ شریف میں متحدہ مشائخ کنونشن کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں ملک پاکستان اورآزادکشمیر سے عظیم خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے شرکت کی۔اتحاد مشائخ کنونشن کے کنوینئرپیر سید منور حسین جماعتی‘ پیر عتیق الرحمن‘سیدعبدالماجد شاہ‘ میاں محمدعبدالخالق نے بھی خطاب کیا۔حضرت داتاگنج بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ کے عرس کے موقع پرملک گیرمشائخ کنونشن کے انعقاد کااعلان کیا ۔ جبکہ برمااورکشمیرکے نہتے مسلمانوں پرظلم وبربریت کے خلاف قراردادِ مذمت بھی منظور کی گئی ۔
مشائخ اور علماء تحفظ پاکستان کیلئے کردار ادا کریں: پیر کبیرعلی شاہ
Sep 19, 2017