سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن سے ملحقہ مژھل سیکٹر میں جعلی مقابلے میں دو نوجوانوں کی شہادت کے تین روز بعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی جہاں مختلف علاقوں میں شہداء کا غائبانہ نماز جنازہ اور مشتعل مظاہرین نے قابض فورسز پر شدید پتھراو¿ کیا،جوابی کارروائی میں طاقت کا وحشیانہ استعمال،ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہونے سے بجبیہاڑہ میں بھارتی فورسز کا اخبار فروش پر تشدد،مفت میں مرغیاں نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کی پٹائی ،لوگوں کا شدید احتجاج،بے لگام اہلکاروں نے لوگوں پر بھی ڈنڈے برسا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے مژھل سیکٹر میں بھارتی فوج نے تین روز قبل دونوجوانوں کو درانداز قرار دے کر شہید کر دیا تھا۔ان دونوں نامعلوم نوجوانوں کو گزشتہ روز شہداءکے قبرستان کر دیا گیا تھا تدفین کے بعد لوگوں نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔دریں اثناء مقامی لوگوں کے بھارتی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شہداءکی شناخت ظاہر کی جائے جنہیں کسی دوسرے علاقے سے لا کر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا ۔اس فرضی جھڑپ کے تیسرے روز بھی وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔اس دوران سرینگر سمیت مقبوضہ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال رہی جس کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بدستور معطل ہے ۔اس دوران مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے قابض فورسز کی گاڑیوں اور اہلکاروں پر پتھراو¿ کیا جس کے جواب میں فورسز نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی اور گولیاں چلائی جس کی زد میں آ کر 10سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اور ریل سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے ۔دریں اثناءسنگم بجبہاڑہ میں بھارتی فورسز نے ایک اخباری ہاکر کو لہون لہان کردیا۔ سنگم میں نیوز پیپر ایجنٹ حمید اللہ لوئی کسی سے فون پر بات کررہا تھا، تو فوجی اہلکار اس پر جھپٹ پڑے اوراسکی نہ صرف شدید مار پیٹ کی بلکہ اسے لہو لہان کردیا۔اسی دوران مقامی لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی یہاں پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین پر ڈنڈے برسائے اورمظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ کرنے کے بعد شلنگ کا سہارا لیا۔اس موقعہ پر افرا تفری پھیل گئی اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔شلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ادھر تحریک حریت عاشق حسین اور عمر عادل ڈار کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن سے ملحقہ مژھل سیکٹر میں جعلی مقابلے میں دو نوجوانوں کی شہادت کے تین روز بعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی
Sep 19, 2017