لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے پنجاب پولیس کے شہداءپر کتاب تحریر کرنے پر معروف مصنف ایم آر شاہد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ ایم آر شاہد نے ”شہدائے پجاب پولیس“ کے عنوان سے کتاب تحریر کی ہے جس میں پنجاب پولیس کے 825 اہلکاروں کی زندگیوں اور ان کی شہادت کے واقعے کا احاطہ کیا گیا۔
”شہدائے پنجاب پولیس“ کتاب کے مصنف ایم آر شاہد کو آئی جی پنجاب کی طرف سے اعزازی شیلڈ
Sep 19, 2017