لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھر، سیکرٹری جنرل محمدرضا، سینئر نائب صدر محمداشرف عاصمی نے کہا ہے کہ مجرمان کاعدلیہ پرعدم اعتماد بے معنی ہے، آزادعدلیہ نے عدل کیا۔ہمارے ساتھ انصاف ہوا ہے ،یہ بات کبھی کوئی مجرم نہیں کہتا۔پاکستان کے باشعورعوام کسی چور،ڈاکواوربدعنوان کاسہارا نہیں بن سکتے۔