وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی منت سماجت کام نہ آئی ارکان اڑے رہے

قومی اسمبلی مےں کورم پورا رکھنا موجودہ حکومت کے لئے اےک مسئلہ بن گےا جب سے قومی اسمبلی کا 46واں سےشن شروع ہوا اےک روز کے سوا مسلسل پانچوےں روز بھی حکومت کورم پورا رکھنے مےں ناکام رہی ۔کورم نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی نہ ہوسکی ۔ ایک گھنٹہ تک اےوان مےں ارکان آنے کا انتظار کیا گیا اور اس دوران اےوان کی کارروائی معطل رہی پھر جن کے آنے کا انتظار کےا جاتا رہا لےکن وہ نہ آئے جس کے بعد ڈپٹی سپےکر مرتضیٰ جاوےد عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج منگل تک ملتوی کردیا قومی اسمبلی کا اجلاس 32منٹ کی تاخیر سے 3بجکر 32منٹ پر شروع ہوا ۔ وقفہ سوالات کے آغاز مےں ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن غلام مصطفیٰ شاہ نے 3بجکر 35پر کورم کی نشاندہی کردی ایوان میں صرف 3وزراءمملکت تھے ۔ غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ صرف ایک شریف النفس وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ایوان میں موجود ہےں باقی نئے وزراءمملکت ہیں پرانے وزراءکو برطرف کردیا جائے کابینہ میں رددوبدل کرتے ہوئے نئی کابینہ کی تشکیل دی جائے تاکہ قومی اسمبلی کا کورم تو پورا ہوسکے ۔ قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے گنتی کروائی ۔ کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی کو 3بجکر 37منٹ پر کورم پورا ہونے تک معطل کردی تقریباًایک گھنٹہ کے بعد ساڑھے چار بجے ڈپٹی سپیکر دوبارہ ایوان میں آئے گنتی کروائی کورم نہ ہونے پر اجلاس منگل کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نےو ےارک چلے گئے ہےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے چےف وہپ شےخ آفتاب مرنجاں مرنج شخصےت ہےں وہ ارکان کی منت سماجت کر کے ان کی حاضری ےقےنی بنانے کی کوشش کرتے ہےں لےکن مسلم لےگی ارکان کسی کی پروا کئے بغےر اےوان مےں مرضی سے آتے ہےں انہےں اےوان مےں حاضر رکھنے کے لئے ”ہےڈ ماسٹر “ کی ضرورت ہے وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی مےں کورم پورا کرنے کے لئے جن مشکلات کا سامنا ہے ان کو دور کرنے کے لئے وزرا ءکو سر جوڑ کر بےٹھ جانا چاہےے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شےخ آفتاب احمد کو اپوزیشن ک کی منت سماجت کرتے رہے لےکن اپوزےشن حکومت کو رےلےف دےنے کے لئے تےار نہےں اس طرح ےہ بھی اےک حقےقت ہے کہ اپوزےشن قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے مےں سنجےدہ نظر نہےں آتی منت ترلے کرنے پڑے اپوزیشن سمجھوتہ کرنے پر تیار نہ ہوئی ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بیانیے بنتے رہے‘ دو بیانیے دو آمروں نے اپنے اقتدار کو بڑھانے کے لئے بنائے‘ جہاد کی تعریف ہو یا اچھے برے طالبان ہوں یہ اسی دور میں ہوا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے بجلی کے مسائل کے حوالے سے جاری تحریک پر بحث کو وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے سمےٹ دےا۔ انہوں نے نوےد سنائی کہ” رواں سال کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، 2019ءتک تیل پر چلنے والے تمام بجلی گھر ہائیڈل ‘ کول اور دیگر سستے ذریعوں پر منتقل کردیں گے‘ 2018ءتک تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئربلیغ الرحمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پولیس کو وی وی آئی پیز کی حفاظت اور پروٹوکول ڈیوٹی سے ہٹا کر فیلڈ میں تعینات کیا ہے ‘گشت کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پولیس کی خدمات‘قربانیوں اور شہادتوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا ‘خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ بہتری کےلئے تجاویز بھی دی جانی چاہئیں ‘پنجاب پولیس میں میرٹ پر بھرتیوں کا نظام شروع کیا گیا ہے ‘اسلام آباد میں تعیناتیوں کے لئے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ایوان بالا نے سینیٹر سراج الحق کا تعزیرات پاکستان کے بل میں مزید ترمیم کا بل مجلس قائمہ ک کے سپرد کردیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق کی جانب سے تعزیرات پاکستان (ترمیمی بل) کی تحریک پیش کی گئی۔ سینیٹر سراج الحق کے بل میں مزید ترمیم اور عنوان میں تبدیلی کا ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن