اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ این اے120 سے پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے اور مسلم لیگ ن جیت کر بھی ہار گئی ہے، ساری بلدیہ اور حکومت (ن) لیگ کے ساتھ تھی، یہ مسلم لیگ ن کا آبائی حلقہ ہے، سیاست پر جو اثر ڈالنا ہے وہ نواز شریف نے ڈالنا ہے۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہارتا ہے اور ایک جیتتا ہے۔ ساری بلدیہ اور ساری حکومت (ن) لیگ کے ساتھ تھی۔ یاسمین راشد نے بڑا مقابلہ کیا ہے۔ کلثوم نواز کو اللہ صحت دے۔
این اے 120: پی ٹی آئی ہار کر جیتی مسلم لیگ (ن) جیت کر بھی ہارگئی: شیخ رشید
Sep 19, 2017