اسلام آباد (نوخیز ساہی، نیشن رپورٹ) نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کی خلاف ورزی کرتے ہورئے رواں سال مارچ میں فارغ کئے گئے اپنے 4 ڈائریکٹرز جنرلز میں سے 2 کی سروسز دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔ معتبر ذرائع نے نیشن کو بتایا کہ نیب نے 3 سابق ڈی جیز جن میں طارق محمود، برہان علی اور شبیر احمد کو بطور ماہر ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کر دیا ہے جبکہ شبیر احمد نے بیورو کو جوائن نہیں کیا ہے کیونکہ انہیں بہتر نوکری مل گئی ہے۔ برہان علی نے نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے بطور ماہر نیب کو جوائن کر لیا ہے۔ ترجمان نیب عاصم علی نوازش نے کہا کہ تمام تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔