لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے لیک ہونے والے انٹری ٹیسٹ پر داخلے کرنے سے روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں توسیع کردی اور اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے عدالت کے رو برو لگانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست گزاروں کے وکلاءکو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔ پی ایم ڈی سی کے وکیل نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک نہیں ہوا۔ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انٹری ٹیسٹ میں 56 ہزار طلبہ نے شرکت کی جبکہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر اس معاملہ پر انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی کاجواب پنجاب حکومت کا جواب سمجھا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی انکوائریوں کا کیا فائدہ جو بے مقصد ہوں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کریں۔عدالت نے فریقین سے تحریری وضاحت بھی طلب کر لی۔
میڈیکل انٹری ٹیسٹ لیگ، وزیراعلی نے تحقیقات کا حکم دےدیا، ایڈووکیٹ جنرل: بے مقصد اکنوائریوں کا کیا فائدہ: لاہور ہائیکورٹ
Sep 19, 2017