اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی نئی فہرست جاری کر دی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی، اطلاعات اور آئی ٹی کے وزیر انچارج وزیراعظم خود ہیں۔ احسن اقبال کے پاس داخلہ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان ہے۔ وزیراعظم کے آٹھ معاونین خصوصی میں 7 کے پاس عہدے ہیں۔ تمام چار مشیروں کے پاس عہدے موجود ہیں 18 میں سے 17 وزراء مملکت کو قلمدان دیا گیا ہے 29 میں سے 28 وفاقی و زراء کو قلمدان دئیے گئے ہیں۔