اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مخدوم نیاز ایڈووکیٹ کی جانب سے نوازشریف کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے 25 اگست کو عدلیہ کیخلاف تقاریر کیں، آئین کسی کو عدالتی احکامات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا اور ہجوم اکٹھا کرکے عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی قابل سزا جرم ہے، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پیمرا کی خاموشی پر پیمرا کو احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید سماعت یکم اکتوبر کو مقرر کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...