این سی آراورون لنک کے مابین معاہدہ

Sep 19, 2017

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی قائد برائے اومنی چینل سلوشن، NCR کارپوریشن (NYSE: NCR) اور ملک بھر میں انٹر بینک پیمنٹ نیٹ ورک سروس کے فراہم کنندہ، 1 Link (گارنٹی) لمیٹڈ کے درمیان پیمنٹس ایپلیکیشن کی تیزرفتاری اورریسپانس کو بہتر بنانے کے حلوں کے لئے اس کی خریداری اور اس کے نفاذکے لئے ایک معاہدہ ہواہے جس کے تحت 1 Link تیزی سے نئی مصنوعات اور خدمات پیش کرے گا۔اس معاہدے کی رو سے NCR کارپوریشن آج کل کے کاروباری ادائیگیوں کے حل کے لئے 1 Linkکو اپنا جدید ترین، مو¿ثر اور ذہین ٹرانزیکشن پراسیسنگ پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ علاوہ ازیں، اس کے ساتھ معاہدے میں NCR کی جانب سے اس کا نفاذ اور خدمات کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ یہ شراکت دونوں اداروں کو موثر باہمی سرمایہ کاری اور ادائیگی کے مستحکم ڈھانچے کو مشترکہ طور پر فراہم کرنے کے لئے بااختیار بنائے گی۔

مزیدخبریں