چمن : سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ‘ ایک شخص جاں بحق‘ 22 زخمی

چمن (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) چمن افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق 22 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ٖپیرکی شام پاکستان افغان سرحدپر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش بم دھماکہ ہوا۔ لیویز حکام اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق ایف سی کے ترجمان نے بتایا حملے کا نشانہ فورسز کی گاڑی تھی تاہم اہلکار محفوظ رہے کیونکہ ڈرائیور نے گاڑی کو تیزرفتاری سے بچا لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چمن بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے نزدیک دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...