بیجنگ (آئی این پی) پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارت کو امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ وائٹ ہائوس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ معروف چینی رونامہ سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ بھارت نے بغیر پائلٹ 22جاسوس طیاروں کی خریداری کے لئے گزشتہ برس امریکہ کو درخواست کی تھی ۔ اس ڈیل کی لاگت کا تخمینہ 2بلین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ لنڈن بلیو نے کہا کہ امریکی گورنمنٹ کی جانب سے اس درخواست کی منطوری کو یکے بعد دیگرے امریکہ کو MQ-9B ماڈل جاسوس طیارے بھارتی حکومت کو فروخت کرتے ہوئے حقیقی خوشی ہوگی ۔ سی او جنرل آٹو مک ایرو ناٹیکل سسٹم لنڈین بلیو نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے اتارچڑھائو اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے مستحکم بنیادوں پر تعلقات استوار کئے جائیں گے۔