نئی دہلی(نیٹ نیوز) قحط سالی کے شکار کسانوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے سالگرہ کے تحفے کے طور پر 68,68 پیسوں کے400 چیک بھیج دئیے۔ آندرا پردیش کے علاقے رایل اسیما کے غریب کسانوں کی جانب سے ایک فلاحی تنظیم نے یہ چیک مودی کے نام بھیجے ہیں، جس کا مقصد قحط سالی کی صورتحال پر حکومت کی توجہ دلانا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے علاقے کو بالکل نظر انداز کررکھا ہے اور قحط سالی ختم کرنے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔