گوشوارے داخل کرانے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایف بی آر ٹیم کا فوجی کھاد کمپنی کا دورہ

Sep 19, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گوشوارے داخل کرانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ممبر بورڈ نوشین جاوید امجد نے ٹیم کے ہمراہ فوجی کھاد کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد نے ایم ڈی فوجی کھاد کمپنی سے ملاقات کی اور بتایا کہ ایف بی آر نے 50 بڑی کمپنیوں سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں بتایا جاسکے کہ ان کے ملازمین کی بڑی تعداد گوشوارے داخل نہیں کرتی انہوں نے گوشوارے داخل کرانے کے عمل میں سہولت دینے کے لیے ایف بی آر کی طرف سے مدد دینے کی بھی پیشکش کی ایم ڈی شفقات احمد نے ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں