پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکارکا جرائم کے خاتمے میں کردار لا ئق تحسین ہے ، راجہ محمد علی

Sep 19, 2017

جبر(نامہ نگار)سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد علی آف رتالہ نے پولیس چوکی قاضیاں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس چوکی قاضیاں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے دے رہے علاقہ میں جرائم اور منشیات فروشی کی لت ختم کرنے کے لیے ان کا کردار لائق تحسین ہے پولیس چوکی قاضیاں کے قیام سے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال ختم ہو چکی ہے ۔ہم چوکی انچارج قلزم ظہیر،سب انسپکٹر امیر عبداللہ ،اے ایس آئی بدرمنیر ،زاہد ستی اور عمیر ستی سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ علاقے میں مزید جرائم کی روک تھام کے لیے چوکی انتظامیہ اپنا کلیدی کردار ادا کرئے گی ۔

مزیدخبریں