انڈس اسپتال میں آرتھوپلاسٹی ویک منایا گیا امریکی سرجنز نے پانچ دن میں 65 امپلانٹس نصب کیے

کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) امریکہ سے آئے ہوئے آرتھوپیڈک سرجنز کے گروپ نے انڈس ہسپتال کراچی میں پانچ دن میں 65 کولھے کی ہڈی کے اور گھٹنوں کے جوڑوں کی تبدیلی کے آپریشن کیے۔ٹیم کی قیادت ڈاکٹر عمر برنی نے کی جو زمر بیومٹ نامی کمپنی میں ماسٹرر ٹرینر ہیں۔ دیگر ممبران میں ڈاکٹر سید عاطف احمد، ڈاکٹر محمد خالد یوسف، ڈاکٹر اسکاٹ لیسن برینڈن، ڈاکٹر ریٹ اسٹین اور انڈس ہسپتال کے سینئر آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر امین چنائے اور پروفیسر منصور علی خان شامل ہیں۔انڈس ہسپتال کے سینیئر اورتھوپیڈک کنسلٹنٹ پروفیسر منصور علی خان نے بتایا ،پاکستان میں جوڑوں کی تبدیلی کی ضرورت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی اوسط عمر بڑھ رہی ہے اور عمر بڑھنے سے جوڑوں میں خرابی کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ جوڑوں کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد مریض اپنے روزمرہ امور خود انجام دینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔‘‘

ای پیپر دی نیشن