کراچی(نیو ز رپو رٹر) مسلم علماء اتحاد(ایم یو آئی)پاکستان کے سربراہ مو لانا پیر عبدالماجد نقشبند ی نے کہا ہے کہ سن ہجری کا آغاز و اسلامی کلینڈر کا نظام سیدنا عمر فاروق ؓنے عطافرمایا ہے یہ بات انہوں نے مولانا منظور فیضی ،مولانا فیاض احمد ،مو لانا صادق کے ہمراہ محرم کی حرمت کے حوالے سے مدرسہ بیت الاحمد موسمیات میں مختلف مدارس کے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کہی مو لانا عبدالماجد نقشبند ی نے کہا کہ ماہ محرم ایک مقدس مہینہ ہے اور اسکی بے شمار کرامات و فضائل ہیںانہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم اور نبی پاکﷺ نے اپنی حادیث مبارکہ میں اسلام اور امت مسلمہ کے دشمنوں کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ ان کی چالوں اور سازشوں سے بھی خبردار کیا ہے ہمیں ان سازشوں سے بچ نے کے لئے ملک میں اللہ کا نظام نافذکرنا ہوگا۔