اوریکل کے کلائوڈ ای آر پی کے کاروباری و دیگر صارفین میں اضافہ

Sep 19, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر)اوریکل نے مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اوریکل سی ای او سافرا کیٹس نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، مستحکم فی حصص آمدن کی شرح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم ایسے ہی نتائج کی آئندہ بھی توقعات رکھتے ہیں۔اوریکل فیوژن کلائوڈ ای آر پی اور اوریکل نیٹ سوئیٹ کلائوڈ ای آر پی کے کاروباری و دیگر صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔اوریکل سی ای او مارک ہڈ نے کہا کہ کلائوڈ پر استعمال کی جانے والی ای آر پی ایپلی کیشنز میں زیادہ تر اوریکل فیوژن یا اوریکل نیٹ سوئیٹ سسٹمز شامل ہیں۔ اوریکل کے سی ٹی او لیری ایلسن نے کہا کہ اوریکل آٹونومس ڈیٹا بیس بھی اب دستیاب ہے جو دوسری جنریشن کے لیے ہے اور یہ مکمل محفوظ ترین ہے۔ اسی طرح اس کی دیگر خصوصیات اس کی برق رفتاری، استعمال میں آسانی ، زیادہ قابل بھروسہ اور زیادہ باکفایت ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیٹا کی چوری سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔
اوریکل

مزیدخبریں