ملتان (نامہ نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ آئین پاکستان اور قرآن و سنت کا نظام ہی پوری قوم کے اتحاد ، وحدت اور ترقی و استحکام کا ذریعہ ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ طے شدہ منصوبہ کے تحت پوری دنیا میں انتشار ِ فکر پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ بڑی مہارت سے عالمی استعماری اشرافیہ کے طے شدہ ایجنڈا کے حصول میں معاونت کر رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے، اس عظیم منصوبہ پر ابہام و شک و شبہ حکومت نے خود پیدا کیا ہے ۔ کابینہ میں ریویو کمیٹی اور وزیراعظم کے مشیر رزاق ڈار کا تجزیہ ، انٹرویو اس کا سبب بناہے ۔ حکومت نے تدبر اور گہرائی سے معاملہ ہینڈل کرنے کی بجائے جذباتی اور پہلے سے انفرادی موقف اختیار کر کے نقصان کیاہے ،اب اس نقصان کا ازالہ ضروری ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد ریاست مدینہ کی طرز پر مثالی فلاحی اور رفاہی ریاست بنانے کے لیے قائم ہوا ۔
پاک چین اقتصادی راہداری پر ابہام حکومت نے خود پیدا کیا: لیاقت بلوچ
Sep 19, 2018