آج تک ہم قومی زبان کو اسکا جائزحق نہیں دے سکے: عارفہ صبح خان

لاہور (پ ر) آج پاکستان ترقی میں انڈیا ملائیشیاء اور چین کو بھی پیچھے چھوڑ جاتا ہے اگر پاکستانی میڈیا پوری ایماندار سے کام کرتا اردو زبان کو پنپنے کا موقع ملتا اور خواتین کو کام کرنے دیا جاتا پاکستان کی ترقی کو مضبوط طریقے سے روکا گیا ہے اپنی زبان کو عزت ہی نہیں دی گئی اور بدقسمتی سے میڈیا بھی کرپشن میں ملوث ہو گیا جبکہ عورت کو مسلسل ناقص القبل کہہ کر آگے نہیں بڑھنے دیا گیا یہ بات گھر فاؤنڈیشن کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے خیابان ادب کی چیئرپرسن دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہی انہوں نے کہا کہ پون صدی گزر گئی ہے لیکن ہم پر آج بھی ترقی پذیر کا لیبل لگا ہوا ہے اس سے زیادتی شرمناک بات کیا ہو گی 71 سال کا طویل عرصہ گزر گیا ہے اور ابھی تک ہماری سرکاری زبان طے نہیں ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن