رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے راہ ہدائت اور مشعل راہ ہیں،اگرتمام مسلمان ان پر عمل پیرا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام دنیاوی مسائل سے چھٹکارا نہ حاصل کیا جاسکے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،احتساب کا نظام حضرت عمر فاروق ؓکے دور خلافت کے نظام پر عمل کرنے سے ہی لایا جاسکتا ہے ،علماء اور عوام فرقہ واریت پھیلانے کے خلاف متحد ہوجائیں،علماء عوام کو لڑانے میں حصہ دار بننے کی بجائے اتحادو اتفاق کیلئے کوششیں کریں ۔
علما عوام کو لڑانے کی بجائے اتحادو اتفاق کیلئے کوششیں کریں :رانا جمیل
Sep 19, 2018