اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی اپیلوں کے خلاف نیب درخواست مسترد کرنے کا سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سزاؤں کی معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر مناسب نہیں، اپیلوں کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، نیب نے ایک غیر سنجیدہ پٹیشن دائر کی۔