حکومت کا برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا اقدام خوش آئند ہے: آپٹما

لاہور ( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما )کے سرپرست اعلیٰ گوہر اعجاز نے نظرثانی شدہ بجٹ میں انرجی کی ملک بھر میں یکساں قیمت مقرر کرنے کے حکومت کی جانب سے تاریخی اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے دیگر ملکوں کی طرح مسابقتی انرجی میسر آئے گی۔ انہوںنے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے الفاظ کی پاسداری کرتے ہوئے برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے اقدام کئے ہیں۔ رواں سال فروری میں عمران خان نے آپٹما کے دفتر میں اپنے دورے کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے فوری طور پر باہر نکالیں گے ۔گوہر اعجاز نے کہاکہ ٹیکسٹائل ملز مالکان کو ایک طویل مدت کے بعد ریلیف ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن