احتساب عدالت میں بیگم کلثوم کیلئے دعائے مغفرت کے دوران نوازشریف آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔ نواز شریف نے کہا کل تک کلثوم نوازکی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہے۔ منگل کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کل تک کلثوم نوازکی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہے۔

ای پیپر دی نیشن