ڈیم فنڈ: شیخ رشید کی ہدایت پر ریلوے ٹکٹوں کی قیمت میں 25 ستمبر سے 10 روپے تک اضافہ

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے نے ڈیم فنڈ عطیہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اکانومی اور بزنس کلاس کی ٹکٹوں پر ایک روپیہ، دوروپے اور دس روپے اضافی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے حوالے سے اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر ہر مسافر کو ایک روپیہ اضافی اور 100 روپے سے اوپر کے ٹکٹ پر دو روپے اداکرنا ہوں گے۔ اسی طرح اے سی کلاس کے ٹکٹ پر 10 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ڈیم فنڈ کے حوالے سے یہ کٹوتی ریلوے کی تمام ٹکٹس، پی ٹی اوز، فری پرویلج پاسز، ملٹری ووچر، ای ٹکٹنگ، کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس، پی سی ٹی ایس، بی ٹی ایس اور کرنٹ ریزرویشن پر لاگو ہو گی۔ ڈیم فنڈ کی مد میں لی جانے والی رقم کرائے کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ ہر ٹکٹ کے نیچے علیحدہ سے ظاہر کی جائے گی اور جمع کردہ رقم ہر مہینے ڈیم فنڈ میں بھیجی جائے گی۔ڈیم فنڈ چارچز سے کرایہ کی رقم رائونڈ آف نہیں ہوگی اور ڈیم فنڈ چارجز قابلِ واپسی نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...