فیروزوالہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں پانی کے تالاب میں ڈوب کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ملک ٹائون کوٹ عبدالمالک میں محمد اشرف کا 4 سالہ بیٹا محسن علی محلہ کے بچوں کے ساتھ زیرتعمیر دینی مدرسہ کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اسکا پائوں پھسل گیا اور وہ پانی کے تالاب میں جاگرا۔ متوفی کے ورثا اور محلہ داروں نے جدوجہد کرکے نعش پانی سے باہر نکالی۔ بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔