فیروزوالہ (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ کرول گھاٹی لاہور کے 35 سالہ شفیق احمد نے کچھ عرصہ قبل فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا۔ گزشتہ روز شفیق اپنی بیوی کے ساتھ اپنے رشتہ دار کے ہاں چکوک ایریا میں جا رہا تھا۔ جب وہ چک 42 رانا ٹائون روڈ فیروزوالہ پہنچا تو لڑکی کے بھائی سفیان نے ساتھیوں سے ملکر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے ورثا نے بتایا کہ شفیق احمد نے اپنے گائوں کے رہائشی زمیندار کی بیٹی سے تعلقات قائم کئے اور بعد میں اسکے ساتھ شادی کرلی تھی۔ وہ لڑکی کے گھر والوں سے صلح کیلئے انکے رشتہ دار کے ہاں جا رہا تھا۔
فیروزوالہ : پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ سے میاں بیوی کو قتل کردیا
Sep 19, 2018