رئیل سٹیٹ سیکٹر، ایک بار پھر چھپائے دھن کی سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کی ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی کوششوں کو سب سے بڑا دھچکا خود اپنے اقدام سے لگایا گیا۔ جب نان فائلرز کیلئے پراپرٹی اور نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے پابندی کو ضمنی بجٹ میں ختم کردیا گیا۔ حکومت ایک بار پھر آسان ذریعے سے ریونیو جمع کرنے کے راستے پر چل نکلی ہے۔ ایک طرف جبکہ ’’بلیک مارکیٹ‘‘ کے خلاف دنیا بھر میں اقدامات ہورہے ہیں اور پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ایک بار پھر چھپائے دھن کے سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی۔ حکومت گاڑیوں کی رجسٹریشن اور جائیداد اور رجسٹری کیلئے نان فائلرز کیلئے نئے ریٹ جاری کرے گی جو یقیناً بہت زیادہ ہونگے۔ اس سے ریونیو کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن