پنجاب، 6 افسروں کے تبادلے، خالد شیر دل سپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات

Sep 19, 2018

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پنجاب حکومت نے چھ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر خالد شیر دل کو سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورس ) محکمہ خزانہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ماحولیات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ واحد ارجمند ضیاء ڈپٹی ڈائریکٹر کمشنر آفس اوورسیز پاکستانی کمیشن کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔ خزران علی سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر کانفیڈنشل (IV) کانفیڈنشل ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ غیاث الرحمٰن سیکشن آفیسر محکمہ مائینز اینڈ منرلز کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر سروسز ( I ) سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں اور عامر سہیل کیفی اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوآرڈ کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر سروسز ( I ) سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں