پرنس محی الدین بلو چ کو گورنر بلو چستان بنائے جا نے کا امکا ن

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان، سیاسی و سماجی حلقوں میں نام گردش کرنے لگا۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان جہاں اب تک گورنر نہیں بنایا جاسکا ہے اب ایک موزوں نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ جوکہ 9 سال وفاقی وزیر رہے ہیں اور خان آف قلات کے صاحبزادہ بھی ہیں جنہوں نے بلوچستان میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا اب ان کا نام بلوچستان کے نئے گورنر کے طور پر تیزی کے ساتھ گردش کرنے لگا ہے جبکہ ملک کی اہم شخصیات نے بھی پرنس محی الدین بلوچ کے نام پر اتفاق کے لئے اپنے اپنے طور پر رابطے تیز کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرنس محی الدین بلوچ کا نام صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...