سشما سوراج کی تنگ دلی، پاکستانی آرمی چیف سیاستدانوں کو ملنے پر سدھو سے ناراض

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران اور آرمی چیف اور دیگر سیاستدانوں سے گلے ملنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے تنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کی سوچ سب سے چھوٹی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان کے دورے پر اس کا غصہ تاحال کم نہیں ہوا۔ سشما سوراج نے نوجوت سنگھ سدھو پر الزام لگایا کہ نارووال کے قریب کرتار پور بارڈر کھولنے کا معاملہ صرف ان کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا۔ سشما سوراج نے سدھو سے کہا کہ بھارت کرتار پور سرحد کھولنے کے لئے پاکستان سے بات کرنے کی تیاری کر رہا تھا لیکن ان کے بیانات کی وجہ سے معاملہ موخر ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن