نئی دہلی (آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے روتے ہوئے دل سوز تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے تیس لاکھ روپے چندہ جمع کر کے اس کے خاندان کو بھیج دیا ہے۔ 27 سالہ انیل دہلی میں گٹر صاف کرنے کا کام کرتا تھا۔ کام کے دوران جب اسے گٹر میں اتارنے والی رسی ٹوٹی تو وہ گر کر ہلاک ہو گیا۔ یہ خاندان آخری رسومات کے اخراجات بھی نہیں اٹھا سکتا تھا، انیل کا چار ماہ کا بیٹا ایک ہفتے پہلے ہی نمونیہ سے مر گیا تھا کیونکہ انیل اس کی دوا نہیں خرید سکتے تھا۔ انیل کے سوگواران میں دو بیٹیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں 7 اور 3 برس ہیں۔ سنی کی ٹوئٹ پر اودے فاؤنڈیشن کی نظر پڑی جس نے کیٹو نامی ایپ کی مدد سے چندہ جمع کیا۔
دہلی: گٹر صاف کرتے باپ ہلاک، نعش کے ساتھ روتے ہوئے بیٹے کی تصویر وائرل، 30 لاکھ چندہ جمع کر لیا گیا
Sep 19, 2018