پاکستان اور ترک عوام اسلام اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میںبندھے ہوئے ہیں،شیخ انصر

اسلام آباد(وقائع نگار) ترکی کے شہر کیلس کے مئیر حسن کارا اور ترکی کے ممبر پارلیمنٹ اور چیئر مین سیکورٹی مصطفیٰ ہلمے دلجیرنے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز میئر آفس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے ملاقات کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام اسلام اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حا صل کر کے ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ۔انہوں نے وفدکو اسلام آباد میں سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائیں ۔ کیلس کے مئیر حسن کارانے کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک شہر ہے اور قدرتی خوبصورتی اور سر سبز و شادابی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔ کیلس کے مئیر نے میئر اسلام آباد کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن