کراچی(آئی این پی ) تفتیشی افسر نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ جج کی رخصت کے باعث 11 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی را ئو انوار نے محرم الحرام کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اعلی افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے، جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر تک غلط درج کیا گیا مجھ پر صرف الزامات ہیں۔ را ئو انوار نے کہا میری پوسٹنگ لازمی ہوگی، مجھ پر صرف الزامات ہیں۔
نقیب اللہ قتل کیس: مفرور ملزموں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع
Sep 19, 2018