پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے باعث اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منسوخ

Sep 19, 2018

اسلا م آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں نظریات پر اختلافات کے باعث اپوزیشن جماعتوں کا بلایا جانے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلا س 9 بجے پارلیمنٹ ہائو س میں طلب کیا گیا تھا جس میں بجٹ اور منی بجٹ سمیت انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے کمشن کے مطالبے سمیت مہنگائی کے طوفان پر احتجاجی حکمت عملی بنائی جانی تھی لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں نظریات پر اختلافات کے باعث اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مشترکہ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو بات نہ ملنے کی اجازت پر پی ایم ایل (این) آراکین اسمبلی نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی آراکین اسمبلی ایوان میں بیٹھے رہے تھے۔

مزیدخبریں