سپین: میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکہ، 6افراد زخمی

میڈرڈ(آئی این پی) سپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق۔میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بیگ میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لیپ ٹاپ دھماکے کے بعد ٹرین میں موجود لوگ دہشت گردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے اور دوڑیں لگادیں، ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک دیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن