پی آئی اے کی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتہ، تحقیقات جاری ہیں: ترجمان کمپنی، سیاسی پناہ لے لی: ذرائع

لاہور (خبرنگار) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتہ ہوگئیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دیدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر موبائل فونز، کرنسی سمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار رہنے والی فریحہ مختار11 ستمبر کو کینیڈا میں سیاسی پناہ لے چکی ہیں۔انکی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لاہور سے تعلق کے باوجود ٹورنٹو پرواز حاصل کرنے کے لیے خود کو کراچی کا رہائشی ظاہر کیا۔کینیڈا میں انکے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کے بغیر واپس آئی۔ اسی باعث قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...