کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق 8‘9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ عوام کی سہولت کیلئے کراچی بھر میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ کراچی میں جلوسوں کی گزر گاہوں‘ اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس صبح 7 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ حیدر آباد‘ شہید بے نظیر آباد‘ خیرپور‘ لاڑکانہ‘ شکارپور‘ جیکب آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی کا اطلاق آج سے 10 محرم تک ہوگا۔
سندھ میں 8 سے 10 محرم تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی: سیکرٹری داخلہ
Sep 19, 2018