میر مرتضیٰ بھٹو شہید جمہوریت کے ہیرو ہیں: آصف علی زرداری

Sep 19, 2018

لاہور (خبرنگار) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید میر مرتضی بھٹو کی سالگرہ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میر مرتضی بھٹو شہید جمہوریت کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کیلئے دشوار راستہ اختیار کیا تھا۔ آصف علی زرداری نے میر مرتضی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا خاندان تاریخ ساز ہے۔ میر مرتضی بھٹو شہید جمہوریت کا روشن ستار ہ ہیں۔

مزیدخبریں