چین نے شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیدیا

Sep 19, 2018

بیجنگ (آئی این پی )چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان،افغانستان کیدرمیان بہتردوطرفہ تعلقات کیلییپرامید ہیں،چین دونوں ملکوں کامشترکہ پڑوسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ،امن واستحکام کیپاک افغان ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتربنانے میں مثبت کرداراداکرتارہیگا۔چینی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق وزارت خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں ۔

مزیدخبریں