؛جسٹس شاہد محمود کی حنیف عباسی کی اپیل کی سماعت سے معذرت

Sep 19, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے ایفیڈرین کوٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کو انسداد منشیات کورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی۔ نیا بنچ تشکیل پانے کے بعد سماعت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں جناب جسٹس مرزا وقاص رئوف نے بھی اس اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

مزیدخبریں