اسحٰق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

Sep 19, 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،آج کی سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کو طلب کر کھا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ نجی بینک کے ملازم محسن کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا تھا جن پر وکیل صفائی آج جرح کریں گے۔

مزیدخبریں