کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں پلی بارگین کرنے والے ملزمان کا نام ریفرنس سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کراچی کے علاقہ گڈاپ میں 34 ایکڑ زمین فروخت کی گئی تھی جس سے قومی خزانہ کو 24 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔ ریفرنس میں زبیر موتی والا ،سابق سیکرٹری لینڈ ناصر حیات سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں ۔ عدالت کو بتایاگیا کہ دو ملزمان عبد الرزاق اور مہرین جبار پلی بارگین کر چکے ہیں جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کا نام ریفرنس سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ کرپشن: پلی بارگین کرنیوالے ملزموں کے نام ریفرنس سے خارج کرنے کا حکم
Sep 19, 2018