راولپنڈی چیمبرآف سمال انڈسٹریز کے وفد کی ڈائریکڑ جنرل آپریشن نادراسے ملاقات

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی چیمبرآف سمال انڈسٹریز کے وفدکی صدرندیم شیخ کی قیادت میں ڈائریکڑ جنرل آپریشن نادرابریگیڈیئر (ر) نثر احمد میر سے ملاقات ،نادراسے متعلقہ تاجروں کودرپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ۔چیمبرکے وفدمیں صدرندیم شیخ ، شاہدغفورپراچہ ،اصغر خان ، دانش اقبال اورافتخارالدین شامل تھے ۔ اس موقع پرچیمبرکی جانب سے شناختی کارڈ کے لئے تصدیقی عمل میں چیمبرکو بھی شامل کرنے کی تجاویز دی گئیں ۔جس پرڈائریکڑ جنرل نادرا نے کہا کہ اس عمل کواب انتہائی آسان کردیا گیا ہے ۔ ٹیکس دہندگان تاجروں کے بلاک کارڈز کی بحالی کے لئے تجاویزتاجرنمائندوں نے پیش کیں ۔اس موقع پرڈائریکڑ جنرل نادرا نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے شناختی کارڈزبنانے میں آسانی پیداکرنے کے لئے موبائیل نادراوین سروس بھی بازاروں میں شروع کی جائے گی اور اس سلسلے میں جب بھی چیمبر کی طرف سے کہا گیا تو سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ملاقات میں صدرندیم شیخ نے ڈائریکڑ جنرل نادرابریگیڈیئر (ر) نثر احمد میرکا شکریہ اداکیا اورملاقات کو انتہائی مثبت قراردیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...