ٹیکس اورنان ٹیکس وصولیوں میں واضح اضافہ ہو رہا ہے:وزیر خزانہ پنجاب

Sep 19, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ٹیکس اورنان ٹیکس وصولیوں میں واضح اضافہ ہو رہا ہے جولائی 2019میں ٹیکس اور نان ٹیکس کی مد میں 22.9 ارب روپے وصول کیے گئے جوکہ پچھلے سال کی نسبت تقریباً47فیصد زائد ہیںپچھلے سال جولائی میں ٹیکس اور نان ٹیکس کی مد میں 15.5ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے ۔انہوں نے پچھلے سال اس مدت میں ٹیکس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم 13.12 ارب تھی جبکہ اس سال یہ رقم 19.34ارب روپے ہے ۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 11.3ارب روپے اکٹھے کر کے پچھلے سال کی نسبت65 فیصد زائد اضافہ دکھایا۔بورڈ آف ریونیو نے 5.38ارب روپے اکٹھے کیے جو پچھلے سال کی نسبت 37فیصد زائد ہیں۔ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے 2.5 ارب روپے اکٹھے کر کے 15فیصد گروتھ دکھائی اورانرجی ڈیپارٹمنٹ نے 23فیصد اضافے کے ساتھ 10ارب روپے اکٹھے کیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام اعدادو شمارپنجاب میں وصولیوں کی شرح میں بہتری کے ساتھ ساتھ حکومت پر عوامی اعتماد کا بھی ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں