لاہور ہائیکورٹ بار میں سیلری انکم ٹیکس ریٹرنز کے حوالے سے کلاسز

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں سیلری انکم ٹیکس ریٹرنز کے حوالے سے بقیہ کلاسز کا انعقاد کیا گیا اس حوالے سے باقاعدہ کلاسز کا انتظام ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں منعقد کیاگیا ہے جس میںسابق صدر لاہور ٹیکس بار فرحان شہزاد کی لیکچر دیا جبکہ سابق صدر لاہور ٹیکس بار قمر الزماں نے بھی وکلا میں لیکچر دیا مقررین کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصاد ی حالت مستحکم ہو گی انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پوری ملکی معیشت کمپوٹرائزڈ ہو گی صرف شناختی کارڈ نمبر انٹر کرنے سے ایک شخص کا تمام ڈیٹا سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ کاروباری اور تنخواہ دار افراد کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے طریقہ کا پتہ ہونا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...