لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما مہناز رفیع نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے تاکہ عالمی سطح پر یکجہتی نظر آئے، عمران خان ملک میں پھیلی غیر یقینی کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں کیونکہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں کرپشن کا موقع نہیں مل رہا ہے، حکومت کو ناکام کرنے کیلئے آئے روز لوگوں پر پولیس مظالم اور مہنگائی کا طوفان عروج ہے ، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گرفتاریاں بڑھ رہی ہیں آخر یہ سب کیا ہورہا ہے، کے پی کے میں سکول کی طالبات چھوٹی بچیوں کو عبائیہ پہننے کا حکم دے دیا گیا حالانکہ حکومت کا یہ کام یہ نہیں ہوتا کہ لوگوں کو لباس کے بارے میں ہدایات جاری کریںیہ سب کچھ حکومت کو ناکام کرنے کیلئے ہورہا ہے۔